کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اہلیہ شنیرا کی سالگرہ پر اْن سے دور ہونے پر ناخوش ہیں ۔وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کی سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘شنیرا آپ کو سالگرہ مبارک، کاش میں بھی آپ اور عائلہ کے ساتھ وہاں موجود ہوتا تاکہ ہم مل کر اس اہم دن کا جشن مناتے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن آپ یادگار بنائیں۔
اس سے قبل شنیرا نے اپنی سالگرہ پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے لیے عْمر رسیدہ ہونے سے زیادہ طاقتور کوئی دوسری چیز نہیں۔انہوں نے لکھا کہ اگر میری عْمر بڑھ رہی ہے تو یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ وہ میری عْمر ہے اور سال گْزرنے کے ساتھ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ اصل خوبصورتی ہمارے اندر موجود ہوتی ہے اور وہی ہمیشہ ہمیں چمکاتی ہے۔