کاش ماں ہوتی 119

کاش ماں ہوتی میں اسے اپنے غم بتاتا، نسیم شاہ کا پی ایس ایل سے باہر ہونے پر شدید دکھ کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کاش ماں ہوتی میں اسے اپنے غم بتاتا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر دل شکستہ پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کیلئے بہت محنت کی، میں ایونٹ کیلئے بہت پرجوش تھا۔

کرکٹر نے کہاکہ میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں، پتا نہیں یہ میسج کیوں نہیں دیکھ پایا، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔نسیم شاہ نے آخر میں کہا کہ ‘اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا’۔خیال رہے نسیم شاہ کی والدہ نومبر 2019 میں انتقال کرگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں