کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے پولیس تشدد سے ہمارا کارکن جاں بحق ہوا، وزیراعلی سندھ کیخلاف قتل کا پرچہ درج کرائیں گے، وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا کانٹ ڈان شروع ہوچکا، مزاحمت کرنا جانتے ہیں، کراچی کی سڑکیں کسی کے باپ کی نہیں۔









