کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 171

کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مریم نواز کی عدالت پیشی کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کے 25نومبر کےلئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر کیپٹن(ر)صفدر کی طرف سے ان کے وکیل خاور محبوب ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت نے 25نومبر کےلئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر اور جہانزیب اعوان کو فرد جرم کی کارروائی کےلئے طلب کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں