کابل(رپورٹنگ آن لائن )طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ کابل کی جیلوں سے جو لوگ نکلے، اس کی ذمے دار سابق حکومت ہے جو شہر چھوڑ کر چلی گئی،فقیر محمد سمیت پاکستان کو مطلوب افراد کی فہرست میرے پاس نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک نٹرویو دیتے ہوئے طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن انتقالِ اقتدار کے لیے کابل کے باہر بیٹھ کر انتظار کر رہے تھے مگر اشرف غنی شہر چھوڑ کر چلے گئے۔
سہیل شاہین نے کہا کہ نیا افغان آئین بنائیں گے، ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ داعش کے لوگ چھپے ہوئے ہیں مگر انہیں افغان عوام کی حمایت حاصل نہیں، افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیں گے۔