شرجیل خان

ڈین جونز نے میری کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا’کرکٹر شرجیل خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے بیٹر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ ڈین جونز نے میری کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کرکٹر شرجیل خان نے نجی ٹی وی کے شو میں کہا کہ ڈین جونز نے میرے کھیل کو نکھارنے میں مثبت کردار ادا کیا، وہ پاکستان کے کوچ نہیں بنے فرنچائز میں ان کے ساتھ رہا، جب پی ایس ایل نہیں بھی ہورہا ہوتا تھا تب بھی وہ رابطے میں رہتے تھے اور پوچھتے تھے کہ بتاؤ کیا پریکٹس کررہے ہو۔شرجیل خان کے مطابق پرفارمنس اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے، 2014 سے 2016 کا پیریڈ تھا جب وقار یونس کوچ تھے.

ان کا یہ تھا کہ کوئی فارغ نہ بیٹھے کچھ نہ کچھ کرتا رہے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز لیگ میں بھارت کے بائیکاٹ کا پتا نہیں تھا، ہم حیران تھے کہ بارہ گھنٹے بھی نہیں بچے میچ شروع ہونے میں اور انہوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے۔کرکٹر نے کہا کہ سب یہ میچ دیکھنا چاہ رہے تھے ہاؤس بھی فل ہوتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ شیکھر دھون کے ٹوئٹ کی وجہ سے مسئلہ شروع ہوا، اگر میچ ہوتا تو ہم میچ جیت جاتے۔