پبلک ٹرانسپورٹ 15

ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد تک کمی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)ڈیزل سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق انٹر سٹی اور بین الصوبائی کرایوں میں 5فیصد تک کمی کر دی گئی ہے، نئے کرایہ نامے کے مطابق لاہور سے مختلف شہروں کے کرایے بھی کم کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور تا کراچی کرایہ 5390سے کم ہو کر 5120روپے، لاہور تا حیدرآباد کرایہ 5020سے کم ہو کر 4770، لاہور تا مورو کرایہ 4550سے کم ہو کر 4320روپے جبکہ لاہور تا سکھر کرایہ 3630سے کم ہو کر 3450روپے کر دیا گیا ہے۔لاہور تا صادق آباد کرایہ 2370سے کم ہو کر 2250روپے، لاہور تا رحیم یار خان کرایہ 2370سے کم ہو کر 2250روپے، لاہور تا خان پور کرایہ 2370سے کم ہو کر 2250 روپے، لاہور تا احمد پور شرقیہ کرایہ 2160سے کم ہو کر 2050روپے جبکہ لاہور تا لودھراں کرایہ 1970سے کم ہو کر 1870روپے کم کر دیا گیا ہے۔

نئے کرایہ نامے کے مطابق لاہور تا بہاولپور کرایہ 1970سے کم ہو کر 1870روپے، لاہور تا ملتان کرایہ 1970سے کم ہو کر 1870روپے، لاہور تا مظفر گڑھ کرایہ 2160سے کم ہو کر 2050روپے، لاہور تا لیہ کرایہ 2350سے کم ہو کر 2230روپے جبکہ لاہور تا ڈیرہ اسماعیل خان کرایہ 3285سے کم ہو کر 3120 روپے کر دیا گیا ہے۔مزید براں لاہور تا بنوں کرایہ 2510سے کم ہو کر 2380روپے، لاہور تا بکر کرایہ 2720سے کم ہو کر 2580روپے اور لاہور تا کوٹ ادو کرایہ 2340سے کم ہو کر 2220روپے کر دیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کو نئے کرایہ نامے پر فوری عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے سخت خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں