ڈیرن سیمی 149

ڈیرن سیمی کا ستارہ پاکستان ملنے پر خوشی کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے شیئر کردہ پیغام پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ستارہ پاکستان کا اعزاز ملنے پر شکر گزار ہوں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت سارے یادگار لمحات دئیے ہیں، جن میں سے ایک پاکستان آنا بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ میں تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں