ڈی جی خان

ڈی جی خان میں بغیر رجسٹریشن اور جعلی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیاں اب نہیں چلیں گی۔ڈائیریکٹر ایکسائز

نیوز رپورٹر۔۔۔

ڈیرہ غازی خان میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد آصف نے شہر اور گردو نواح میں رجسٹریشن کے بغیر یا جعلی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ دی ہے کہ چار روز ہے اندر اپنی گاڑیوں کو رجسٹرڈ کروائیں اور جعلی نمبر پلیٹس ہٹا دیں۔
ڈائیریکٹر ایکسائز

بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اور ان کی گاڑیوں کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550 کے تحت لاوارث قرار دیکر بحق سرکار ضبط کرلیا جائیگا۔
ڈائیریکٹر ایکسائز
محمد آصف اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے مشترکہ میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ رجسٹریشن کے بغیر اور جعلی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے پولیس اور ایکسائز کا عملہ مل کر کارروائی کرینگے۔