323

ڈی جی ایکسائز کی نااہلی، صوبے میں ٹرانسفر ڈیڈ کا بحران پیدا ہوگیا

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نئی سال کے آغاز سے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کی ٹرانسفر کے لئے بائیومیٹرک نظام لارہا ہے۔

بائیو میٹرک نظام سے پہلے گاڑیوں کی ٹرانسفر، ٹرانزکشن ٹرانسفر ڈیڈ (پرنٹڈ اشٹام پیپر)کے ذریعے مکمل کی جاتی ہے۔
تاہم ڈائیریکٹر جنرل رضوان اکرم شیروانی کی ناقص حکمت عملی کے باعث صوبے میں 31 دسمبر تک گاڑیوں کی ملکیت ٹرانسفر کروانے والے شہری ٹرانسفر ڈیڈ کی عدم دستیابی پر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

محکمے کی فیلڈ فارمیشنز میں ٹرانسفر ڈیڈ اس قدر شارٹ ہوچکی ہیں کہ 3 سو روپے کی ٹرانسفر ڈیڈ 3 ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے۔گاڑیوں کے مالکان ایجنٹوں اور محکمے کے اہلکاروں کے ہاتھوں ٹرانسفر ڈیڈ کی دستیابی کے لئے لٹ رہے لیکن ڈائیریکٹر جنرل اور فیلڈ فارمیشنز سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں۔

عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ بائیو میٹرک نظام کو کم از کم ایک ماہ تک ملتوی کیا جائے اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو ایک ماہ تک بائیومیٹرک اور مینوئل سسٹم اکٹھے چلائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں