54

ڈی جی ایکسائز کا دورہ فیصل آباد, الٹا پڑ گیا۔لینڈ کروزرز کی 7 فائلیں غائب

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی نے دورہ فیصل آباد کے دوران ایکسائز آفس کے باہر پرائیویٹ شخص آصف کے دفتراور
Private Premises
آصف انٹرپرائزز پر چھاپہ بھی مارا۔

زرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز نے آصف انٹرپرائزز سے 212 گاڑیوں کی فائلیں قبضے میں لیں۔ اور ایک ملازم کو گرفتار کر لیا۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے آصف انٹرپرائزز کے مالک محمد آصف کا کہنا ہے کہ سات فائلیں لینڈ کروزرز کی ہیں۔ جن کو شامل نہیں کیا جارہا۔

اس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کروائیں یا جو چاہے کریں لیکن فائلوں کی تعداد پوری رکھیں۔

البتہ ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ فائلیں 205 ہیں اور آصف انٹرپرائز کا مالک جھوٹ بول رہا ہے۔

تاہم محمد آصف کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈی جی ایکسائز نے اس کی پرائیویٹ پریمسسز سے زبردستی فائلیں اٹھائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں