فواد چوہدری 177

ڈہرکی ٹرین حادثہ،سعد رفیق کے گناہوں پر اعظم سواتی کیسے استعفیٰ دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعد رفیق کے کیے گئے گناہوں پر وزیرریلوے اعظم سواتی کیسے استعفی دیں،ماضی میں کسی بھی محکمے میں کام نہیں ہوا، ہم ہر کام زیرو سے شروع کررہے ہیں۔

پیر کو ڈہرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرین حادثے کی وجوہات سے متعلق کوئی بھی بیان قبل از وقت ہے، حادثے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، حادثے کی وجہ دہشت گردی، تکنیکی خرابی ہے یا انسانی غلطی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرین حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، وزیر ریلوے اعظم سواتی کچھ دیر میں جائے حادثہ پہنچ جائیں گے، ٹرین حادثے میں جو زنگیوں گل ہوئیں ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا ،ٹرین حادثے کی وجوہات کا مکمل جائزہ لینا چا ہیے، وزیر اعظم عمران خا ن نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسی بھی محکمے میں کام نہیں ہوا، ہم ہر کام زیرو سے شروع کررہے ہیں ، ماضی میں جو حکمران رہ چکے ہیں انہوں نے کچھ نہیں کیا، سعد رفیق کے کیے گئے گناہوں پرپر اعظم سواتی کیسے استعفیٰ دیں؟ ہم نے تو ایم ایل ون پر کام شروع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں