ڈہرکی(رپورٹنگ آن لائن ) گھوٹکی کے علاقہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی 62 ہوگئی جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں، 47 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میں ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں 1269 مسافر سوار تھے۔ ملت ایکسپریس میں765 اور سر سید میں504 مسافر تھے۔
ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس لاہورسے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد پاکستان ریلویز نے ہیلپ لائن نمبر 0719310087 جاری کر دیا ہے جس پر رابطہ کرکے حادثے سے متعلق معلومات لی جا سکتی ہیں۔