ڈپٹی کمشنر 32

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر گھوڑے شاہ قبرستان سے ملحقہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائیاں

اوکاڑہ
( شیر محمد)سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی گھوڑے شاہ قبرستان کے اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی، کاروائی کے دوران قبرستان کی چار دیواری سے متصل تجاوزات کو ہٹایا گیا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ قبرستانوں کے اطراف کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا،

انہوں نے لوگوں کو تنبیہ کی کہ آئندہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، آپریشن صرف ایک دن کی کارروائی نہیں بلکہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ عمل جاری رکھا جائے گا، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبرستانوں کے تقدس کا خیال رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کریں،

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری نظم و ضبط اور مقدس مقامات کے احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں