سموگ 81

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام سموگ کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا انعقاد

اوکاڑہ
( شیر محمد)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی علیزہ ریحان کی زیر نگرانی سموگ کی روک تھام اور عوامی شعور اجاگر کرنے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں، گاڑیوں کا دھواں کم کرنے کے لیے باقاعدہ ٹیو ننگ کرائیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور درخت لگانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،

انہوں نے کہا کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ ہے جس کی روک تھام حکومت کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹی سموگ کی روک تھام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صفائی، کچرا اٹھانے، آگ لگانے کی شکایات کے خلاف کاروائی اور آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماحول دوست اقدامات اپنا کر اور قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر کو سموگ سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں