اوکاڑہ
( شیر محمد)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں
اہلکار گھر گھر جا کر ڈینگی لاروا کی تلاش اور تلفی میں مصروف ہیں، اس کے ساتھ ساتھ گھروں، دکانوں، اسکولوں اور دفاتر میں پانی کے برتنوں، ٹینکیوں اور فالتو سامان کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے، ڈینگی سرویلنس ٹیمیں عوام میں آگاہی مہم بھی چلا رہی ہیں تاکہ شہری اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں،
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار نے کہا ہے کہ تمام فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی روزانہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی عمل لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے، عوام ڈینگی کی روک تھام کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ مقام کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ اس کی چیکنگ اور کلیرنس کی جا سکے۔