عثمان جاوید 44

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس، اجلاس میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت، آرمی کے افسران سمیت وفاقی و صوبائی محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی

اوکاڑہ ( شیر محمد)اجلاس کو ٹریفکنگ اینڈ لا انفورسمنٹ، غیر قانونی پٹرول پمپس و ایل پی جی شاپس، بجلی چوری، نان کسٹم گاڑیوں و گداگری کے خلاف ایکشن، انسداد تجاوزات مہم کے تحت آپریشن، مدارس و مساجد کی رجسٹریشن سمیت دیگر حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا.

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مفاد عامہ کے دیگر اقدامات اور ڈیویلپمنٹ سکیمز کو بھی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شامل کیا جائے اور حکومتی پالیسیوں کے نفاذ کے سلسلے میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں باہمی ربط رابطہ کی پالیسی کو مزید فروغ دیا جائے.

فیلڈ افسران نے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور پبلک سروس ڈلیوری کے ذریعے عوامی خدمت کے عمل کو مزید بہتر بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں