اوکاڑہ
(شیر محمد)اس موقع پر ضلعی سربراہان کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، اسی سلسلہ میں انہوں نے رات گئے مختلف سینٹ جیمز کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی سمیت مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران چرچز میں صفائی، روشنی، داخلہ و اخراج کے انتظامات، پارکنگ، سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور پولیس نفری کی تعیناتی کا معائنہ کیا گیا،
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کرسمس کی عبادات کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام اہلکار الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی دیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مذہبی آزادی فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ان کے تہواروں پر بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ضلعی سربراہان نے پولیس، ریسکیو، میونسپل اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں تاکہ کرسمس کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رہے۔









