اوکاڑہ 130

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت کرسمس ڈے کے انتظامات بارے اجلاس

اوکاڑہ
( شیر محمد)اجلاس میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے بہترین انتظامات اور سکیورٹی امور کی انجام دہی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی سمیت دیگر محکموں کے افسران اور پاسٹرز، پادری اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے بھی موجود تھے، اجلاس میں چرچز کی سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی ڈیوٹیز، فوڈ سیکیورٹی اور پارکس/تفریحی مقامات پر خصوصی اقدامات بھی زیر بحث آئے، مسیحی برادری کے نمائندوں نے کرسمس ڈے کے سلسلہ میں گذارشات پیش کیں،

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی تاکہ وہ کرسمس کی خوشیاں بھرپور طریقے سے مناںسکیں، کرسمس کے لیے مسیحی برادری کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات پہلے سے مکمل کیے جائیں گے، ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے چرچز پر فول پروف سیکیورٹی، گشت میں اضافہ، چیکنگ پوائنٹس کی مؤثر نگرانی اور سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کیے،

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں گے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی عبادات اور تقریبات میں شرکت کر سکیں، ضلعی سربراہان نے اس موقع پر مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس پوری طرح متحرک ہیں اور کرسمس ڈے پر بہترین، محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا، مزید برآں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں