ٹرانسپورٹرز 65

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا اجلاس

اوکاڑہ
( شیر محمد)اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان، ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹر اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی، اس موقع پر تینوں تحصیلوں کی ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور ٹرانسپورٹرز بھی موجود تھے، حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی سربراہان نے موٹروہیکل آرڈیننس 2025 کے تحت ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کے احکامات جاری کیے،

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ٹرانسپورٹرز اور سواریوں کے تحفظ کی ضامن ہے، ٹرانسپورٹرز موٹر وہیکل آرڈیننس پر مکمل عمل درآمد کریں، انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز اور مسافروں کی سیفٹی کے لیے ٹریفک قوانین کی پیروی از حد ضروری ہے، ٹرانسپورٹرز نے موٹر وہیکل آرڈیننس پر عمل درآمد کے سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں