کراچی(رپورٹنگ آن لائن)جے یو آئی(ف)کے رہنما عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے ایم کیو ایم سے حمایت مانگ لی، جے یو آئی (ف)کے رہنما عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اس موقع پر مولانا عطا الرحمان اور وفاقی وزیر امین الحق بھی موجود تھے،
عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حمایت کی درخواست کی، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی جماعت ہیں، جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں،خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اہم اتحادی ہیں، پیپلزپارٹی رہنما بھی ہمارے پاس آئے تھے، آپ کی درخواست رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔