ٹرمپ ن 181

ڈونلڈٹرمپ نے کانگریس سے منظور کورونا وائرس ریلیف بل مسترد کردیا

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس سے منظوری پانے والے 900 ارب ڈالر کے کورونا وائرس ریلیف بل کو تذلیل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔امریکی صدر نے کورونا وائرس امدادی پیکیج کے بل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے قانون سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بل میں ترمیم کرتے ہوئے فی کس امداد 600 سے بڑھاکر 2 ہزار ڈالر کی جائے۔واضح رہے کہ امریکا کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے پیر کی رات کو یہ بل پاس کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں