عامر جمال 13

ڈومیسٹک کرکٹ نرسری ہے، وہاں کھلاڑی ہوم ورک کرتا ہے، قومی ٹیم میں ڈلیور کرتا ہے ،عامر جمال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)آل رائونڈر عامر جمال نے کہاہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ نرسری ہے، وہاں کھلاڑی ہوم ورک کرتا ہے، قومی ٹیم میں ڈلیور کرتا ہے ۔ عامر جمال نے پروگرام سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں شرکت کی ،عامر جمال نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کیا،عامر جمال نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں،عامر جمال نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز کے تعاقب میں 22 گیندوں پر ناقابل شکست 34 رنز بنائے،عامر جمال پاکستان کی 10 ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں،عامر جمال نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں آٹھ وکٹیں اور ایک نصف سنچری بنا کر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتا۔

اپنی گفتگو میں عامر جمال نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا کہ آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھا ردھم برقرار رکھتے ہیں ۔ عامر جمال نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ نرسری ہے، وہاں کھلاڑی ہوم ورک کرتا ہے، قومی ٹیم میں ڈلیور کرتا ہے ۔ عامر جمال نے کہاکہ جب بھی پریشر پڑتا ہے تو اپنی سکلز پر اعتماد کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ کیریئر کے شروع سے ہی فٹنس پر کافی دھیان دیا ہے، اپنا روٹین فٹنس ورک ہر حال میں کرتا ہوں ۔ عامر جمال نے کہاکہ دوسری اننگز میں ثاقب کی انجری کے بعد کوشش کی کہ اس کی کمی پوری کروں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں