عثمان ڈار 157

ڈسکہ کے عوام میرے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، 19فروری کو شیر کا شکار کریں گے،عثمان ڈار

ڈسکہ (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام میرے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، 19فروری کو شیر کا شکار کریں گے ۔

ڈسکہ کالج روڈ این اے 75کے ضمنی الیکشن سے متعلق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے تمام چوروں کو ایک جگہ اکٹھا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول ماضی میں گلی گلی شور ہے نوازشریف چورہے کا نعرہ لگاتے تھے، پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، نسلوں کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری حکومت عوام کی خدمت کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہماری پارٹی فتح یاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں