وزیر اطلاعات 161

ڈسکہ فائرنگ واقعے میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے،وزیر اطلاعات

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ڈسکہ فائرنگ واقعہ میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ (ن) لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لیگی جھتوں نے پولنگ سٹیشنز کو یرغمال بنا کر ووٹ کی عزت کو تار تار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں شفافیت جبکہ اپوزیشن خرید وفروخت اور پیسے کی سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، دعا ہے کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں