اوکاڑہ
( شیر محمد)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے 17 نومبر سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی، مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی، بچوں کی بہترین صحت کے لیے خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین بچوں میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے اور انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، بچوں کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے خسرہ و روبیلا ویکسینیشن حکومت پنجاب کا بہترین اقدام ہے، والدین اپنے بچوں کی بروقت ویکسینیشن کروائیں اور انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
39









