لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار و ڈرامہ شہود علوی نے کہا ہے کہ ڈرامے کے میدان میں ہمیں ہمسایہ ملک پر واضح سبقت حاصل ہے ،کچھ وقت کے لئے بھارتی ٹی وی چینل نے پاکستانی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا لیکن یہ عارضی ثابت ہوا ۔
ایک انٹر ویو میں شہود علوی نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام اپنے ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں اور دنیا کے دیگر ممالک بھی ہمارے ڈرموں کے موضوعات کی تعریف کرتے ہیں جبکہ ہمسایہ ملک کے ڈراموں میں سب کچھ مصنوعی ہوتا ہے۔
ہمیں اپنے ڈراموں میں موضوعات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور کوشش ہونی چاہیے کہ اپنے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو موضوع بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے ساتھ مختلف ڈرامے پروڈیوس بھی کئے ہیں اور میرے تجربات کامیاب رہے ۔