آرگنائزیشن 14

ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل کی امریکہ اور چین سے تنا ئوکم کرنے کی اپیل

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویالا نے امریکہ اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی تنا کو کم کریں۔ انہوں خبردار کیا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان اختلاف طویل مدت میں عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد کمی کر سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں اوکونجو ایویالا نے کہا کہ ڈبلیو ڈی او کو امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے مزید بات چیت کی حوصلہ افزائی کے لیے دونوں ملکوں کے حکام سے بات کی ہے۔انہوں نے مزید کہا واضح طور پر ہم امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بارے میں فکر مند ہیں۔ دونوں فریقوں اس سال کے شروع میں ٹیرف کے پہلے اضافے سے پیچھے ہٹ گئے تھے اور مزید سنگین نتائج کو ٹال دیا تھا۔

اس نے امید دی کہ ایسا دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔ اسی طرح ہم واقعی امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق اکٹھے ہوں گے اور کشیدگی کو کم کریں گے کیونکہ امریکہ اور چین کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی اور ان کے درمیان کسی بھی قسم کا تنا نہ صرف دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے لیے بلکہ باقی دنیا کے لیے بھی اثرات مرتب کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت اور دیگر ملکوں پر اثرات کے پیش نظر دونوں فریق اچھے تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو دو تجارتی بلاکس میں تقسیم کرنے والی کسی بھی قسم کی ڈی ڈوپلنگ عالمی جی ڈی پی میں طویل مدت میں نمایاں نقصانات کا باعث بنے گی۔ اس سے عالمی جی ڈی پی کے 7 فیصد تک کے نقصانات ہوں گے۔ اور ترقی پذیر ممالک کے لیے سماجی بہبود کے لحاظ سے نقصانات دوہرے ہندسوں پر پہنچ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں