ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے موجودہ حکومت کو نکما قرار دے دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے موجودہ حکومت کو نکما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نکمی حکومت نے میری عمر کا لحاظ کیے بغیر مجھ پر دہشتگردی کی دفعات لگائی ہیں ۔ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ے پی ٹی آئی جماعت ممی ڈیڈی پارٹی نہیں ہے، ہم پاکستان سے محبت کرنے والے اور غیرت والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم محکوم نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے غلام نہیں ہیں، ہم ایک آزاد قوم ہیں اور ہم مسلسل جدوجہد کریں گے چاہے اس میں ہماری جان بھی چلی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی کو جو بربریت اور غنڈہ گردی پولیس نے کی وہ سب میڈیا والوں نے دیکھی، رانا ثنااللہ کو اگر سانحہ ماڈل ٹان کے کیس میں سزا مل جاتی تو وہ ایسی حرکتیں نہیں کرتے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ہم تین نہتی عورتیں اسلام باد جارہی تھی، مجھے اورمیرے ساتھ میری بیٹی کو گاڑی سے اترانے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کے لئے ایک ایک دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ہمارے تین ورکر شہید کر دئیے گئے ، ہم ایک ایک ورکر کا حساب لینگے ۔