ڈاکٹر یاسمین راشد 50

ڈاکٹر یاسمین راشد نے سزاﺅ ں کے خلاف اپیلیں دائر کردیں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاﺅ ں کے خلاف اپیلیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے سزاں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر جلد بازی میں غیرقانونی طور پر سزائیں سنائیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی کہ نو مئی کے تینوں مقدمات میں سزائیں کالعدم قرار دے کر اپیلوں کے حتمی فیصلے تک تینوں مقدمات میں سزا معطل کی جائے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے تھانہ گلبرگ، نصیرآباد اور ریس کورس کے مقدمات میں اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں