ڈاکٹر عشرت العباد خان 42

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی اسلام آبادامام بارگاہ خود کش دھماکے کے واقعہ پر گہرے دکھ ودلی افسوس کااظہار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ اور ایم پی پی کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ترلائی کلاں راولپنڈی امام بارگاہ میں خود کش دھماکے اور 32افراد کی شہادت 169افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ دلی افسوس اور اس واقعہ کوملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ یہ واقعہ ملک میں دہشت گردی بھارتی اور افغانی کی پراکسی وار اور ملک دشمنوں کی بدترین کاروائی ہے۔

ہماری فورسز ملک بھر میں فتنہ الہندوستان اور خوارجیون کو جہنم واصل کر رہی ہیں۔ بھارت اپنی شکست کا بدلہ افغانی طالبان اور اپنے آلہ کاروں سے پاکستان کو استحکام کی طرف دیکھ کر اسے عدم استحکام کی طرف لانا چاہتا ہے لیکن بلوچستان میں بری طرح ناکام اب اوچھے ہتھکنڈون سے مزہبی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے۔ پاکستان کی 25کروڑ عوام دہشت گردی کے خلاف اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہیں۔ پراکسی وارکا انجام بھارت اور افغانستان ٹی ٹی پی کو بھگتنا ہوگا۔ ہماری سیکورٹی فورسز انہیں جہنم واصل کرکے ملک دشمنوں کو عبرت ناک انجام سے دوچار کریں گی۔ انہوں نے شہید 32افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی ہے۔

شہیدوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ ڈاکتر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور اپیکس کمیٹی کے اجلاس کرکے ملک بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک قلع قمع کئے جائیں۔ دہشت گردی پر اقوام عالم بھارت اور افغانستان کے خلاف کاروائی کرے۔ پاکستان ان پراکسی وار کا مردانہ وار مقابلہ کرے گا اور دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے مودی فتنہ اور خوارجیوں کو عبرت ناکانجام سے دوچار کیا جائے گا۔ مرکزی کمیٹی ایم پی پی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہید وں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں