مولانا فضل الرحمان

ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات قومی سانحہ ہے،قوم عظیم مسلم سائنسدان اور قومی ہیرو سے محروم ہو گئی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات قومی سانحہ ہے،قوم عظیم مسلم سائنسدان اور قومی ہیرو سے محروم ہو گئی۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنی صلاحیتوں سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،فوجی آمر کے جبر اور ناروا سلوک کا مقابلہ کیا،امت مسلمہ صدیوں تک ان کی خدمات کو یاد رکھے گی۔خدا انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔