ڈاکٹر شہباز گل

ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو امریکہ کے معروف کینسر سپیشلسٹ سے معائنے کی پیشکش کردی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو امریکہ کے معروف کینسر سپیشلسٹ سے معائنے کی پیشکش کردی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ امریکہ کے مایہ ناز کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر طور بدھ والے دن پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ شہباز شریف اگر ان سے اپنا معائنہ کروانا چاہیں تو وہ موجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا اصل مسئلہ معائنہ نہیں بلکہ احتساب سے بچ کر بھاگنا ہے۔ اس لئے ہر بہانہ، ہر جھوٹ بول کر پاکستان سے بھاگنے کی کوشش ہوگی لیکن اس بار نہیں۔