صوفیہ مرزا

ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ‘ صوفیہ مرزا

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی تھی مگر حالات نے اس طرح پلٹا کھایا کہ میں شوبز کی دنیا میں آگئی ، 2003ء میں بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا .

جس کے بعد پھر اداکاری بھی شروع کر دی اور ڈاکٹر بننے کا خواب ادھورا ہ ی رہ گیا اور پچھلے چودہ سالوں سے مسلسل ٹی وی سکرین پر کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کی نسبت اداکاری زیادہ مشکل ہے ۔میں فارغ اوقات میں کتابیں پڑھتی ہوں ، کتاب انسان کوبہت سی چیزوں سے آشنا کرتی ہے ۔