ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن 75

ڈائیریکٹر ایکسائز لاہور نے ریٹرننگ افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ ڈی آر او سخت ناراض۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور محمد آصف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ ریٹرننگ افسروں کو ناں کسٹم، ان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس کی ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن
شوکاز نوٹسسز جن ریٹرننگ افسروں کو جاری کیئے گئے ہیں ان میں پی پی 146 لاہور کے ریٹرننگ افسر محمد اسلم بھٹی, پی پی 161 لاہور 18 کے ریٹرننگ افسر رانا خوشنود احمد شامل ہیں۔

ڈائیریکٹر محمد آصف نے ان ریٹرننگ افسروں کو صبح 9 بجے شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندہ اور ڈیفالٹر گاڑیوں کےخلاف روڈ چیکنگ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
دونوں ریٹرننگ افسر ساڑھے 9 بجے تک مقررہ چیکنگ پوائنٹس پر پہنچ بھی گئے تھے۔ تاہم ڈائیریکٹر مذکور نے انہیں آدھا گھنٹہ تاخیر سے پہنچنے پر شوکاز نوٹسسز جاری دیئے۔
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن
واضح رہے تیسرے ریٹرننگ افسر پی پی 159 لاہور 16 چوہدری عبدالوحید بروقت روڈ چیکنگ شروع کرنے کی وجہ سے شوکاز نوٹس سے بچ گیئے

ادھر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ریٹرننگ افسروں کی روڈ چیکنگ اور متفرق کاموں کے باعث ان کی الیکشن کروانے کی آئینی ڈیوٹی متاثر ہو رہی ہے۔

اور مذکورہ ریٹرننگ افسر تمام تر صورتحال ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ڈپٹی کمشنر لاہور کے گوش گزار کرچکے ہیں۔ جس پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں