ڈائیریکٹر ایکسائز

ڈائیریکٹر ایکسائز فیصل آباد اور ای ٹی او چنیوٹ کی جونئیر کمپیوٹر آپریٹر سے لڑائی ڈائریکٹر جنرل کی ٹیبل پر پہنچ گئی

نیوز رپورٹر۔۔۔

ڈائیریکٹر ایکسائز فیصل آباد احمد سعید اور ای ٹی او چنیوٹ محمد ابراہیم کی جونئیر کمپیوٹر آپریٹر شفقت عباس سے جوائننگ کے معاملے پر لڑائی ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نوٹس میں لائی جاچکی ہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
اور ڈائیریکٹر ہیڈ کوارٹر شاہد گیلانی نے ڈائریکٹر فیصل آباد احمد سعید کی طرف سے ڈی جی ایکسائز کو جے سی او شفقت عباس کے خلاف ودڈرال کا خط اور جے سی او مذکور کی طرف سے ای ٹی او چنیوٹ کے خلاف دوماہ اور 22 دن بعد بھی جوائننگ نہ لیئے جانے کے حوالے سے جمع کروایا جانے والا خط، نوٹنگ شیٹ کے ہمراہ ڈی جی ایکسائز کو پیش کر دیا ہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن

ذرائع کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن افسر چنیوٹ محمد ابراہیم نے ڈائریکڑ جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحریری احکامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 30ستمبر 2020 کو جے سی او شفقت عباس کو ریجن سی لاہور سے تبدیل کرکے جے سی اوچنیوٹ تعینات کیا تاہم 2 ماہ اور 22 دن گزرنے کے بعد بھی ای ٹی او محمد ابراہیم نے ڈی جی ایکسائز کے آحاکامت کو پس پشت ڈالتے ہوئےجے سی او کو جوائننگ دینے کی اجازت دی نہ ہی اس کو کوئی اسائنمنٹ دی ہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
اسی طرح دسمبر 2020 کو ڈائریکٹر فیصل آباد احمد سعید کو خط لکھتے ہوئے مذکورہ جے سی او کو ودڈرا کرنے کی استدعا کی حالانکہ ابھی تک جے سی او کی جوائننگ بھی نہ ہوئی تھی ۔

دوسری طرف متعلقہ ڈائیریکٹر احمد سعید نے بھی شفقت عباس کی جوائننگ رپورٹ کو مد نظر رکھے بغیر ہی 17 دسمبر 2020کو ڈی جی ایکسائز کو خط لکھتے ہوئے مذکورہ جے سی او کو ودڈرا کرنے کی استدعا کر ڈالی۔

یوں ایک طرف ای ٹی او چنیوٹ اور ڈائیریکٹر فیصل آباد ڈی جی ایکسائز کے تحریری احکامات کو نظرانداز کررہے ہیں بلکہ جوائننگ کے بغیر کسی اہلکار کی withdrawal کی نئی مثال بھی قائم کررہے ہیں۔