شہبازاکمل جندران۔۔۔
صوبائی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب وقاص علی محمود نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے وقت گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے کے لئے رٹ پٹیشن فائل کرنے پر 10 مئی 2022 کو سپریم کورٹ کے احکامات کا پر عمل درآمد کا لیٹر جاری کر دیا ہے۔
لیٹرکے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پہلے سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر کے وقت گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کو لازمی قرار دیدیا گیا
تاہم ڈائیریکٹر موٹرز لاہور قمرالحسن سجاد نے مذکورہ لیٹر کے موصول ہونے کے بعد تمام رجسٹریشن سٹاف اور ایم آر ایز کو دفتر کے واٹس ایپ گروپ میں تحریری میسج بھیجا اور کہا کہ
“رجسٹریشن پراسیس معمول کے مطابق جاری رکھا جائے گاڑی کی فزیکل انسپیکشن کے بارے رولز اور SOPsکے بارے آپ کو آگاہ کردیا جائے گا”
جس پر تمام سٹاف اور ایم آر ایز نے احتجاج کرتے ہوئے ڈائیریکٹر موٹرز کے اس حکم کو سپریم کورٹ کے احکامات اور صوبائی سیکرٹری کے 10 مئی کے لیٹر کے برعکس قرار دیااور مطالبہ کیا کہ ڈائیریکٹر تحریری طورپر خط لکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کوکہتے ہیں تو ٹھیک بصورت دیگر موٹر برانچ کا سٹاف سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کریگا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یہ بات سامنے آنے پر صوبائی سیکرٹری نے استفسار کیا تو جواب میں ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور قمر الحسن سجاد نے صوبائی سیکرٹری کو سپریم کورٹ اور صوبائی سیکرٹری کےحکم کی تعمیل کا یقین دلایاتھا
تاہم ذرائع کا کہنا ہے ڈائیریکٹر موٹرز نے سپریم کورٹ کے احکامات اور صوبائی سیکرٹری کے حکم پر عمل درآمد کی بجائے آج بھی دن بھر سٹاف کو حیلے بہانوں سے گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن سے روکااور سب کو سوموار تک انتظار کرنے کا کہتے رہے۔