ڈائریکٹر ریجن سی 75

ڈائریکٹر ریجن سی Pendency ختم کرنے میں ناکام، سپروئین کمزور تر ہوگئی

شہباز اکمل جندران۔۔

ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور کی کمزور سپروئین اور ناقص کنٹرول کے باعث زیر التوا فائلوں کی تعداد یا Pendency ختم نہیں ہورہی۔
ڈائریکٹر ریجن سی
ڈائریکٹر مذکور نے پینڈنسی ختم کرنے کے لئے 15مارچ کو سٹاف کو دو دن کی مہلت دی لیکن 10 دن گزرنے کے بعد بھی زیر التوا فائلوں کو نمٹایا نہ گیا جس پر 24 مارچ کو ڈائریکٹر نے ایک بار پھر 2 دن کی مہلت دیدی ہے اور سوموار کی سہہ پہر 4 بجے تمام ایم آر ایز اور انسپکٹروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ پینڈنسی کی کلیرنس سے متعلق سرٹیفکیٹ جمع کروائیں حالانکہ پینڈنسی چیک کرنے کے لئے کمپیوٹر کافی ہے تاہم ڈائیریکٹر نے ای ٹی اوز اور انسپکٹروں سے سرٹیفکیٹ طلب کرنا زیادہ مناسب سمجھا ہے۔
ڈائریکٹر ریجن سی
اور سٹاف کو متنبہ کیا ہے کہ سوموار 4 بجے تک پینڈنسی کلئیر نہ کرنے والے ای ٹی او او انسپکٹر کا پاسورڈ بند کردیا جائیگا اور اس کے خلاف سخت ڈسپلنری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈائریکٹر ریجن سی
ذرائع کے مطابق 15 مارچ کا خط ڈائریکٹر نے اپنی طرف سے لکھا تھا البتہ 24 مارچ کے خط میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کے 14 مارچ کے وزٹ اور پینڈنسی پر ان کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے ماتحت سٹاف کو معاملے کی ” سنگینی ” کے متعلق آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
ڈائریکٹر ریجن سی
کیونکہ علم میں آیا ہے کہ ماتحت افسران اور سٹاف، ڈائیریکٹر مذکور کے احکامات کو اہمیت نہیں دیتا جس کا نتیجہ Pendency کی صورت عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور، پینڈینسی ختم کرنے کے لئے باربار لیٹر لکھتے ہیں لیکن کوئی ان کی بات کو سیریس لیتا ہی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں