بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن))چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ سیچھوان کے شہر گوانگ یوان اور ڈہ یانگ میں زوئی یون لانگ نامی قدیم شاہراہ اور سن شنگ دوئی میوزیم کا معائنہ کیا ، تاریخی اور ثقافتی وراثت کے تحفظ ، ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر ، تاریخی اور ثقافتی مقامات کی دریافت ، اور ثقافتی آثار کے تحفظ اور بحالی کے بارے میں متعلقہ رپورٹ سنی۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق زوئی یون لانگ کوریڈور ایک سو پچاس کلومیٹر سے زیادہ لمبا قدیم راستہ ہے ، جس کے کناروں پر قدیم زمانے میں مصنوعی طور پر لگائے گئے سائپرس کے درختوں کے جنگلات محفوظ ہیں ، جسے “قومی خزانے” اور “عالمی عجائب” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
سان شنگ دوئی سائٹ آج سے 4500 سال سے لے کر 2900 سال کے زمانے تک قدیم سیچھوان علاقے کی ثقافت اور ترقی کی سطح کی نمائندگی کرتی ہے ، اور یہ آثار دریائے یانگسی کے طاس میں سب سے بڑے قدیم شہروں کے کھنڈرات ہیں۔