بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ بے کے شیونگ آن نیو ایریا کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسٹارٹ زون میں تعمیراتی پیش رفت کا معائنہ کیا، چائنا ہوانینگ گروپ لمیٹڈ اور بیجنگ ہائی اسکول نمبر 4 کے شیونگ آن کیمپس کا دورہ کیا۔
پیر کے روز اس موقع پر انہوں نے شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر و ترقی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں قائم ہونے والے اداروں اور زیرِ تعمیر منصوبوں کے افسران و عملے کے نمائندوں سےخیر سگالی کا اظہار کیا۔









