عصام شرف

چینی شہر گوانگ چو میں انڈرسٹیڈنگ چائنا بین الاقوامی کانفرنس

بیجنگ( رپورٹنگ آن لائن )سابق وزیراعظم مصرعصام شرف نے کہاہے کہ چین نے ترقی سے اپنی ثقافت اور اقدار کو برقرار رکھا ہے، چین کے نظریات اور اقدامات دنیا میں امید اور روشنی لائیں گے۔

چینی میڈیاکے مطابق چین کے شہر گوانگ چو میں انڈرسٹیڈنگ چائنا بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف سمیت 600سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔ انہوں نے گزشتہ20سالوں میں 46بار چین کا دورہ کیا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری کی شاندار کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

اپنے دورہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں عصام شرف نے چین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین نے زبردست ترقی کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور اقدار کو برقرار رکھا ہے،چین کے نظریات اور اقدامات دنیا میں امید اور روشنی لائیں گے۔