چینی سٹہ اسکینڈل

چینی سٹہ اسکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم قانون کی گرفت میں

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے میرپور خاص میں کارروائی کرتے ہوئے چینی سٹہ اسکینڈل میں ملوث جگل کشور نامی بروکر کو گرفتار کرلیا،

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل کی جانب سے چینی سٹہ اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں آئی، جس میں ایف آئی اے نے اسکینڈل میں ملوث بروکر کو گرفتار کرلیا،جگل کشور دیگر 11سٹے بازوں کے ساتھ قیمتوں میں اضافے میں ملوث ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر مل سمیت میر پور خاص کی تین ملز کے ساتھ کام کرتا رہا ہے،ملزم اور اس کا ساتھی کسی شوگرمل کے باقاعدہ بروکر نہیں ہیں،

جگل کشور ساتھیوں کے ساتھ مختلف واٹس ایپ گروپ کے ذریعے سٹہ بازی کرتا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے، ملزم کے 7 بے نامی اکاﺅنٹس کے ذریعے سٹہ بازی کے شواہد بھی ملے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر وصی اللہ نے کہا کہ ملزم کے ساتھیوں کے اکاﺅنٹس کا بھی سراغ لگایا جارہا ہے