چین 31

چین، ہائی نان کے فضائی پورٹس سے 2025 میں مسافروں کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)ہائیکو کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 کے دوران ہائی نان کے فضائی پورٹس سے مسافروں کی آمد و رفت کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 44 ہزار تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی عرصے کے دوران طیاروں کی ایگزٹ انٹری تعداد 17 ہزار 907 رہی، جس میں سال بہ سال 17 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ہائی نان جزیرے کے تمام ہوائی اڈوں سے مجموعی طور پر 92 بین الاقوامی اور علاقائی مسافر بردار فضائی روٹس فعال رہے، جن میں 37 نئے بین الاقوامی اور علاقائی روٹس شامل کیے گئے۔ ان فضائی روٹس کا نیٹ ورک شمال مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور اوشیانا کے اہم علاقوں تک پھیل چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی روٹس کے اس توسیعی نیٹ ورک نے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کو عالمی منڈی سے جوڑنے والے “فضائی پل” کو مزید مضبوط بنایا ہے، جس سے بین الاقوامی روابط، سیاحت اور تجارتی تبادلوں کے فروغ میں نمایاں مدد ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں