ٹریڈ پورٹ 41

چین، ہائی نان چین کے مزید کھلے پن کا آئینہ دار ہے ،عالمی سروے نتائج

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے لیے کرائے گئے ایک سروے نتائج میں 92.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر چین کے لیے اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کا ایک اہم اقدام ہے، 93 فیصد کا ماننا ہے کہ یہ نئے دور میں چین کے کھلے پن کی پالیسی کا ایک اہم دروازہ ثابت ہوگا۔

سروے میں شامل 93.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ اس سے کاروباری اداروں کی پیداواری لاگت میں مزید کمی آئے گی اور ان کی مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی۔ 91.5 فیصد کے نزدیک یہ چینی مارکیٹ میں عالمی مصنوعات کے داخلے کو مزید سہولت فراہم کرے گا۔ 92.4 فیصد کا ماننا ہے کہ چین کی جانب سے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر معاشی عالمگیریت کو برقرار رکھنے میں اس کے عزم اور اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ 92.1 فیصدجواب دہندگان توقع کرتے ہیں کہ چین اپنی کھلی معیشت کو بڑے پیمانے، وسیع شعبوں اور گہرے درجے تک بہتر بنائے گا۔

یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر کرایا گیا، جس میں صرف 12 گھنٹوں کے اندر 4,190 افراد نے شرکت کی اور اپنی آرا کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں