بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار کی تعطیلات کے دوران سرحد پار سیاحت میں اضافہ ہوا ہے۔ ویزا فری پالیسیوں، ٹیکس ریفنڈ اور ادائیگی کی سہولتوں جیسے سازگار عناصر کی بدولت چینی اور غیر ملکی سیاحوں کے سرحد پار سفر میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، قومی دن کی تعطیلات کے دوران اندرون ملک اور باہر جانے والے مسافروں کی اوسط یومیہ تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
یاد رہے کہ 15 ستمبر تک، چین نے 47 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا فری داخلہ پالیسی لاگو کی ہے اور 29 ممالک کے ساتھ مکمل دوطرفہ ویزا فری پالیسی اپنائی ہے۔ ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کو 55 ممالک تک بڑھا دیا گیا ہے، جس سے غیر ملکیوں کے چین کے سفر میں بہت زیادہ سہولت ہو رہی ہے اور چینی سیاحوں کےبیرون ملک جانے کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا رہا ہے۔ سرحد پار سیاحت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔