بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) قدیم شہر خیوا قدیم شاہراہ ریشم پر ایک اہم سرائے تھا ۔ 2022 میں ، چین صدر شی جن پھنگ کے ازبکستان کے تیسرے دورے کے دوران ، انہوں نے صدر مرزیوئیف کو ایک خصوصی قومی تحفہ پیش کیا .
یہ چین اور ازبکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر بحال کردہ قدیم شہر خیوا کے تاریخی اور ثقافتی آثار کا ایک چھوٹا سا نمونہ تھا۔
قدیم شہر خیوا وسطی ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کا چین کا پہلامنصوبہ ہے۔
چھ سالہ چین ازبکستان تعاون کی بحالی کے دوران ، چینی ماہرینِ آثار قدیمہ اور مقامی افراد نے خیوا شہر کی قدیم تعمیرات کی سابقہ ظاہری شکل کو بحال کرنے اور قیمتی تاریخی معلومات کو زیادہ سے زیادہ حد تک محفوظ رکھنے کے لئے شانہ بشانہ کام کیا۔
“تہذیبیں تنوع کی وجہ سے ہم کلام ہوتی ہیں، تبادلوں کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھتی ہیں، اور باہمی سیکھنے سے ہی ترقی کرتی ہیں۔ ہمیں نہ صرف اپنی تہذیب کو قوت حیات سے بھرپور بنانا ہوگا بلکہ دوسرے ممالک کی تہذیبوں کی ترقی کے لیے بھی سازگار حالات پیدا کرنے ہوں گے تاکہ دنیا کی مشترکہ تہذیب مسلسل ترقی کر سکے۔
گزشتہ 10 سالوں کے دوران ، چین نے بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ ممالک کے ساتھ 33 مشترکہ آثار قدیمہ کے تحفظ کے منصوبوں کو انجام دیا ہے ، اور تاریخی یادگاروں کے تحفظ اور بحالی میں فعال طور پر تعاون کو فروغ دیا ہے۔