چین 19

چین، شینزو 23 کے عملے کی خلاءسے وسط خزاں تہوار پر نیک خواہشات

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کا روایتی تہوار وسط خزاں (مڈ آٹم ) تہوارمنایا جا رہا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر چینی خلائی جہاز شینزو-23 کے تین خلابازوں، جو یانگ زو،ز انگ جی یوان اور لی جیا ینگ نے چینی خلائی اسٹیشن “تھیان گونگ” سے قوم کے نام تہوار کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سال 25 مئی کو چینی خلائی سٹیشن میں داخل ہونے کے بعد سے، شینزو-23 کے عملے نے منصوبے کے مطابق سائنسی اور تکنیکی تجربات، پے لوڈ کی کیبن سے باہر تنصیب سے متعلق سرگرمیاں اور سائنس کی تعلیم سمیت دیگر امور انجام دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں