چین

چین کے ہائپرسونک میزائل پر امریکی صدر کی تشویش

بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کی ہائپرسونک میزائل صلاحیتوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں نے جو بائیڈن سے سوال کیا کہ کیا انہیں چین کے ہائپرسونک میزائل سے متعلق خبروں پر تشویش ہے؟ تو انہوں نے کہاکہ جی ہاں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ امریکا اس ترقی میں پیچھے نہیں رہ سکتا، ہم اپنے مدمقابل کی پیش رفت پر نظر رکھتے ہیں اور اسے خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ہائپرسونک میزائل ممکنہ ‘ڈرائونے خواب والے ہتھیار ہیں۔