بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور ویتنام کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے متعلقہ صورتحال کو نوٹ کیا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔
یہ چین کے لئے باعث مسرت ہے کہ تمام فریق امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی مشاورت کے ذریعے حل کر رہےہیں، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی نقصان پہنچانے والے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو چین اس کا بھرپور طریقے سے جوابی اقدامات اٹھائےگا۔
امریکی صدر کا تجارتی وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے پاس فی الحال اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ اور چین ایک دوسرے کی طرف بڑھیں گے، اتفاق رائے کو مسلسل بڑھا تے ہوئے غلط فہمیوں کو کم کریں گے اور مشترکہ طور پر چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں گے۔