وزارت تجارت 33

چین کے حالیہ برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا مقصد جاپان کی “دوبارہ عسکریت سازی” کے عزائم کی روک تھام ہے ،چینی وزارت تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے جاپان کے لئے دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول کو مضبوط کرنے کے حوالے سےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کے حوالے سے جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی اور چین کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔ چین کے قوانین و ضوابط کے مطابق جاپان کے لئے دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول کو مضبوط بنانے کا مقصد، “دوبارہ عسکریت سازی” اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کو روکنا ہے، اور یہ مکمل طور پر جائز، معقول اور قانونی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی سپلائی چین کے استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے اور واضح رہے کہ شہری مقاصد کے لئے متعلقہ درخواستیں متاثر نہیں ہوں گی۔ عمومی شہری تجارت سے وابستہ فریقوں کو پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں